متاثرہ کی شناخت محمد شاکر کے حیثیت سے ہوئی ہے جو گوشت کے فروخت او رٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتے ہیں
مراد آباد(یوپی)۔ خود کو گاؤ رکشک بتانے والے ایک فرد کی قیادت پر مشتمل گروپ نے ایک مسلم شخص کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔
متاثرہ کی شناخت محمد شاکر کے حیثیت سے ہوئی ہے جو گوشت کے فروخت او رٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتے ہیں۔ اتوار کے روز واقہ گاؤں میں کاٹ گھر پولیس سرکل کے حدود میں دوپہر کے وقت پیش آیا جہاں پر شاکر گوشت منتقل کررہا تھا۔
متاثرہ کے بھائی کی ایک شکایت پر مارپیٹ کی قیادت کرنے والے فرد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔ تاہم مذکورہ پولیس نے ایک جوابی کیس محمد شاکر کے خلاف بھی ائی پی سی کی دفعات سے متعلق ”جانوروں کو ہلاک کرنے کے غلط کام پر“ درج کیاہے۔
جو ایک ایسے عمل پر مشتمل ہے جس میں وباء کے پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے اور لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی بھی مانا جاتا ہے۔ شاکر کو گرفتار کیاگیاجائے مگر اس کو جیل نہیں ہوگی کیونکہ ان پر عائد دفعات ”قابل ضمانت“ ہیں
فی الحال وہ گھر میں ہے۔
مذکورہ’گاؤ رکشک‘ منوج ٹھاکر‘ جس نے مارپیٹ کی قیادت کی تھی اس کو اب تک گرفتار نہیں کیاگیاہے۔
مراد باد سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) پربھاکر چودھری نے ایک بیان میں کہاکہ”ہمیں ایک ویڈیو ملا ہے جس میں ایک گوشت فروخت کرنے والے کے ساتھ پیٹائی کی جارہی ہے اور ایک مقدمہ بھی درج کیاگیاہے۔
وہاں پر پانچ سے چھ ملزمین تھے جن کی شناخت ہوگئی ہے۔ ہم نے تلاش شروع کردی ہے او ربہت جلد ان کی گرفتاریاں عمل میں ائیں گے“