یوپی کو محب وطن،ایماندار قیادت کی ضرورت:مودی

   

مرزاپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں کہا کہ اترپردیش کو ایسی قیادت چاہئے جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو اورایمانداری کے ساتھ یوپی کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرنا جانتی ہو۔وزیر اعظم نے آج یہاں بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘یوپی کو ایسی قیادت چاہئے جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو،یوپی کو کو لگاتار ایسی قیادت چاہئے جو ایماندار ہو او رجوریاست کی ترقی کے لے دن رات محنت کرنا جانتی ہو۔اپنے خطاب کے دوران اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ جو خاندانی لوگ ہیں ان کی تاریخ کا ایک ایک صفحہ کالی سیاہی رنگا ہوا ہے ۔آپ اس تاریخ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ان کی تاریخ ہزاروں کروڑ کے گھپلوں کی ہے ۔ یوپی کو لوٹنے کی ہے ۔ان کی تاریخ دہشت گردوں کو چھوڑنے کی ہے ، فسادیوں کی معاونت کی ہے ان کی تاریخ مافیاوں کوتحفظ دینے اورمجرمین کو پالنے پوسنے کی ہے ۔ یہ لوگ نہ ملک کو بھلا کرسکتے ہیں اور نہ اترپردیش کا۔اپوزیشن پر اپنے ذاتی مفاد کے لئے سماج میں تفریق پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ان خاندانی لوگوں کوصرف ایک کام ہی آتا ہے ۔سماج کو توڑو لوگوں کو تقسیم کر اور اقتدار پر قابض ہوکر یوپی کو لوٹو۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عوام کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ کھیل آپ کو منظور ہے ۔کیا ایسا کھیل پھر یوپی میں کھیلنے دیناہے ۔ان خاندانی لوگوں کی ڈکشنری سے ‘ محنت کرنے ’ کا لفظ سرے سے غائب ہے ، غریب کی مدد اور اس کی فکر کرنا اس کے لئے ان کو فرصت ہی نہیں ہے ،یہ لوگ ریاست۔ملک کو طاقت ور نہیں بنا سکتے ۔انہوں نے ریلی میں موجود عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ملک کے ساتھ متحد ہوکر ، کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا وقت ہے ۔اس بار آپ کا ووٹ ‘اہل ہندوستان اور طاقت ور یوپی’ کے سپنے کو پورا کرنے کے لئے ہے ۔ اس صدی میں ہندوستان کی طاقت کیسے بڑھ رہی ہے یہ ہم نے اس کورونا بحران میں بھی دیکھا ہے ،دنیا کے بڑے بڑے ممالک بحران کی اس گھڑی میں اس وقت میں پست پڑ گئے لیکن ہندوستان گذشتہ دو سال سے اپنے 80کروڑ شہریوں کو مفت راشن دے رہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ہم اور پوری دنیا اس شتابدی کے بہت ہی نازک دور میں ہے ۔
وبا، بدامنی،غیریقینی اس سے آج دنیا کے متعدد ممالک متاثر ہورہے ہیں اور اس بحران میں آپ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ چیلنج چاہئے کتنا گہرا ہوہندوستان کے کوششیں اس سے بھی زیادہ بڑی رہی ہیں۔اس ضمن میں جہاں کورونا لاک ڈاوں میں بیرون ممالک سے شہریوں کو واپس لانے کے لئے وندے بھارت مہم کا ذکر کیا تو یوکرین میں پھنسے شہریوں کی واپسی کے لئے آپریشن گنگا کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ یوکرین میں پھنسے ایک ایک شہری کو واپس لانے کے لئے ہندوستان دن رات جٹا ہوا ہے ۔ آپریشن گنگا چلا کر ہم ہزاروں بچوں کو واپس لاچکے ہیں جو اب بھی وہاں ہیں انہیں لانے کے لئے لگاتار ہندوستان کے ہوائی جہاز وہاں سے اڑان بھر رہے ہیں۔