یوپی کے شاعر پر ایک کروڑ کا جرمانہ۔ سی اے اے احتجاج میں شامل ہونے کا شاخسانہ

,

   

عمران پرتاب گڑھی نے کہاکہ مخالف سی اے اے‘ این آرسی آوازوں کو ”دبانے“ کا یہ ایک راستے ہے‘ سال2019کے لوک سبھا الیکشن میں عمران نے کانگریس کے ٹکٹ پر مرادآباد سے الیکشن لڑا او رہار گئے تھے

لکھنو۔مذکورہ مراد آباد انتظامیہ مقبول شاعر اور سیاست لیڈر عمران پرتاب گڑھی پر دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر اور مراد آباد میں مخالف سی اے اے احتجاج میں شرکت کرنے پر 1.04کروڑ کاجرمانہ عائد کیاہے او رالزام عائد کیاکہ عید گاہ میدا نپر احتجاجیوں کو بھڑکانے کا بھی انہو ں نے کام کیاہے

۔احتجاجی دھرنے کے دوران لاء اینڈ آرڈر کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات پر رقم خرچ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ(شہر) نے کہاکہ ”آر اے ایف کی ایک کمپنی او رپی اے سی کا نصف حصہ بھی احتجاج کے مقام پر تعینات تھا۔ یومیہ اساس پر13.42لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں اور سکیورٹی پر خرچ جملہ رقم 10408639روپئے ہے او ریہ رقم مسٹر پرتاب گڑھی سے عائد کی گئی ہے“۔

نوٹس میں مزیدکہاگیا ہے کہ مسلسل جاری احتجاج پر شاعر سیاست داں کے اعلان پر بڑی تعداد میں مظاہرین کی آمد سلسلہ جاری ہے۔نوٹس کا جواب دیتے ہوئے عمران پرتاب گڑھی نے کہاکہ مخالف سی اے اے‘ این آرسی آوازوں کو ”دبانے“ کا یہ ایک راستے ہے‘ سال2019کے لوک سبھا الیکشن میں عمران نے کانگریس کے ٹکٹ پر مرادآباد سے الیکشن لڑا او رہار گئے تھے۔

شاعر عمران پرتاب گڑھی جس کے بڑ ی تعداد میں مداح ہیں نے کہاکہ جب وہ 7فبروری کے روز مراد آباد پہنچے مگر 6فبروری کے روز ہی انہیں نوٹس بھیج دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ”میرے دورے کے متعلق میں نے سپریڈنٹ آف پولیس(سٹی) کو جانکاری دیدی تھی“۔

راجیش کمار اے ڈی ایم (سٹی) نے کہاکہ ایک نوٹس سی آر پی سی کی دفعہ 111کے تحت ایک روز قبل انہیں نوٹس جاری کی گئی تاکہ امن برقرار رہے۔انہوں نے رپورٹرس کو بتایا کہ”انہیں 12فبروری تک رجوع ہونے کے لئے کہاگیاتھا مگر وہ نہیں آئے“۔

Gaوہیں پولیس ذرائع نے کہاکہ مذکورہ نوٹس احتیاطی ہے‘ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عید گاہ ایک خانگی جگہ ہے جہاں پر دفعہ 144نافذ نہیں ہوتا۔ یہاں پر احتجاجی 29جنوری سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں