مظفر نگر۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز شاملی ضلع کے بنات ٹاؤن میں بس اسٹانڈ پر انتظار کررہے کہ ایک24سالہ نوجوان کی دس لوگوں نے مبینہ طور پرپیٹائی کی ہے۔
ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ سمیر بس اسٹانڈ پر کھڑا تھا جب ایک گروپ کے ساتھ اس کی لڑائی ہوئی ہے‘ مگر وجوہات کا اب تک اندازہ نہیں ہوا ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس سوکریتی مادھو مشرا نے کہاکہ دس لوگوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے‘ جس میں سے اٹھ لوگوں کے نام رپورٹ میں درج ہیں۔ ان میں سے ایک کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
مشرا نے کہاکہ مفرورملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔
متاثرہ کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیاہے۔سمیر کے فیملی کی جانب سے دائر کردہ شکایت کے بموجب یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب وہ واپس گھر لوٹ رہا تھا۔
اس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لے جایاگیا وہاں ڈاکٹرس سے اس کو مردہ قراردیاہے۔