بلند شہر۔ بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دعوی کیاہے کہ اتوار کے روز کھوراجا میں 20خاندانوں کے 100سے زائد لوگوں نے ہندومذہب اختیار کیاہے۔ ایک سماجی ادارہ کے صدر کے مطابق مذکورہ تبدیلی مذہب کا واقعہ ایک دائیں بازو تنظیم وشواہندو پریشد(وی ایچ پی) کی جانب سے منعقدہ ”گھر واپسی“ پروگرام کے دوران پیش آیاہے۔
کھورارکن اسمبلی میناکشی سنگھ نے کہاکہ ”مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے 20خاندانوں کے 100-125لوگوں نے ”سناتھن دھرم“ (ہندو ازم) قبول کیاہے“۔
سنگھ نے کہاکہ اس پروگرام میں جن لوگوں نے سالوں قبل جن کے اجداد نے حالات اورالجھن کی وجہہ سے ”سناتھن دھرما“ چھوڑد یاتھا انہیں دوبارہ ہندو سماج میں لایاجاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان لوگوں اب سے سری رام‘ سری کرشنا اورسناتھن دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرنے کا حلف اٹھایاہے۔