یوکرینی شہر پر روسی حملے ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

,

   

کیف : روس کے یوکرین کے کئی علاقوں میں حملوں کے دوران متعدد افراد ہلاک ہوگئے، اہم تنصیبات اور رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔دنیپرو میں روسی میزائل حملہ میں متعدد افرا دہلاک اوردو بچوں سمیت 73 افراد زخمی ہوئے ہیں۔یوکرینی حکام کے مطابق دنیپرو، خارکیف اور لویو میں روس نے میزائل حملے کیے ہیں۔دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے رہائشی عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔عمارت کے ملبہ سے 15 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے، خارکیف اور لویو میں روسی میزائل حملوں میں حساس انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔روسی فوج نے آج علی الصباح پہلے کیف کوفضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا اور شہرسے سلسلہ وار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہی ہیں۔اس کے بعد دوسری مرتبہ میزائل حملے کیے گئے ہیں۔اس دوسری لہر میں کسی جانی نقصان کی فوری طورپرکوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ پہلی لہر کے بعد کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں لیکن میزائل کے ملبہ سے ایک جگہ آگ بھڑک اٹھی اور دارالحکومت کے باہر گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔کیف کی فوجی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔بنیادی ڈھانچے کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اس سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اورتمام ہنگامی خدمات حملے کی جگہ پر کام کر رہی تھیں۔دارالحکومت کے نواح میں واقع علاقیکوپی لیف گاؤں میں رہائش کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔علاقائی گورنر اولیکسی کلیبا نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 18 مکانات کی کھڑکیاں اور چھتیں ٹوٹ گئیں یا انھیں نقصان پہنچا تھا۔