یوکرین سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے ائیرانڈیانے دہلی سے ہوائی جہازوں کوکیاروانہ

,

   

ائیر انڈیانے 19فبروری کے روز اعلان کیاتھا کہ یوکرین اور ہندوستان کے مابین وہ تین پروازیں 22‘24اور24فبروری کو چلائیں گے۔
نئی دہلی۔ جمعرات کی صبح ائیرانڈیاکی ایک پروا ز جمعرات کی صبح مغربی یوروپی ملک سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے روانہ ہوا ہے جنھیں روسی جارحیت کا فی الحال سامنا ہے۔

عہدیداروں نے کہاکہ تاہم جمعرات کے روز یوکرین انتظامیہ شہری ہوابازی اپریشن کے لئے ملک کے فضائی حدود کو بند کردیاہے۔ ائیرانڈیا اور مرکزی حکومت اسبات پر غور کررہی ہے کہ آیا ہوائی جہاز کو واپس بلالیاجائے یا پھر سفر کوجاری رکھنے کی اجازت دے۔

کے وائی ائی وی میں بورسپیل انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے صبح 7:30بجے کے قریب ائیر انڈیا کی پروازاے ائی 1947نے اڑان بھری ہے۔

پروازوں کی نشاندہی کرنے والی ویب سائیڈ فلائٹ اویر کے بموجب یہاں پر آمد کے لئے قریب چھ گھنٹے متوقع ہیں۔درایں اثناء یوکرین کی ایک انٹرنیشنل پرواز کے وائی ائی وی سے نئی دہلی ائیرپورٹ پر جمعرات کی صبح 7:45بجے اتری ہے۔ ڈائرکٹر ایس ٹی ائی سی گروپ انوج واریا نے کہاکہ ”پرواز میں 182ہندوستانی تک جس میں اکثریت اسٹوڈنٹس کی ہے۔

مزید کچھ پروازیں متوقع ہیں“۔ یوکرین انٹرنیشنل ائیرلائنس برائے ہند کے لئے جنرل سیلیس ایجنٹ(جی ایس اے) کا یہ گروپ ہے۔ کشیدگی میں اضافہ کے کچھ ہفتوں کے بعد روس نے جمعرات کے روز یوکرین کے خلاف ملٹری اپریشن کااعلان کیاہے۔

یوکرین انتظامیہ نے ”ائیرمین کے لئے نوٹس“ جاری کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ یوکرین کے اندر شہری ہوائی جہاز کی پروازیں ”شہری ہوا بازی کو اہم خطرات کے پیش نظر روک دی گئی ہیں“۔

حکومت ہند کے عہدیداروں نے کہا کہ ائیرانڈیاکی پرواز جو کے وائی ائی وی کے راستے پر ہیں کے متعلق فیصلہ بہت جلد لیاجائے گا۔

جمعرات کے روز ائیرانڈیاکی پرواز مغربی یوروپی ممالک سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے چلائی جانے والی یہ دوسری پرواز تھی۔

فبروری 22کے روز پہلی پرواز کی روانگی کے ذریعہ 240ہندوستانیوں کو واپس لایاگیاہے۔ائیر انڈیانے 19فبروری کے روز اعلان کیاتھا کہ یوکرین اور ہندوستان کے مابین وہ تین پروازیں 22‘24اور24فبروری کو چلائیں گے۔