نئی دہلی: روس۔یوکرین جنگ کے بحران میں پھنسے ہزاروں ہندوستانیوں کی حفاظت، محفوظ واپسی اور بنیادی سہولیات کی مانگ کے لئے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے ۔عرضی گزار کے وکیل وشال تیواری نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر ضروری سفارتی قدم اٹھانے کی ہدایت دے ۔یوکرین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے مستقبل کے بارے میں خاص طور پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ جو لوگ پڑھائی اور ملازمتوں اور دیگر کاموں کے لیے یوکرین گئے ہیں ان کی واپسی کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔