یوکرین میں اسلحہ ڈپو پر روسی ڈرون حملہ37 افراد ہلاک‘40سے زیادہ زخمی

   

کیف ۔ 30۔اگست ( ایجنسیز )یوکرین میں اسلحہ ڈپو پر روسی ڈرون حملے میں 37 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔یوکرین کے ضلع بوچا میں کل رات روسی حملے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنرکیف ریجن نے روسی حملے میں 37 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روس کی جانب سے بوچا میں ویئر ہاؤس پر ہونے والے حملے میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 380 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔میڈیا کے مطابق روسی حملے کے بعد وئیر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے بڑی تعداد میں فائر فائٹرز نے حصہ لیا جبکہ ڈرون حملوں میں 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیے تھا،ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس کو ہر اقدام کے جوابی ردعمل کاسامنا ہوگا۔