یوکرین میں ہیلت کیئر پر 100سے زائد حملے درج۔ ڈبلیوایچ او

,

   

حملوں میں ا ب تک 73جانیں گئیں اور51زخمی ہوئے ہیں۔
جنیوا۔مذکورہ عالمی ادارے صحت نے کہا ہے کہ فبروری24میں جنگ کی شروعات کے بعد سے یوکرین میں ہیلت کیئر پر 100سے زائد حملے درج کئے گئے ہیں۔ ایجنسی نے کہاکہ حملوں میں ا ب تک 73جانیں گئیں اور51زخمی ہوئے ہیں۔

جملہ103حملو میں 89صحت کی سہولتوں پر اثر پڑا ہے اور13ٹرانسپورٹ پر اثر انداز ہوئے جس میں ایمبولنس شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ او ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر تیڈروس اندھانوم گھیبریسیس نے کہاکہ ”ہمیں ناراضگی ہے کہ ہیلت کیئر پر حملے کئے جارہے ہیں۔

ہیلت کیئر پر حملے عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پیش رفت کا واحد راستہ امن ہے۔ میں دوبارہ روسی فیڈریشن سے جنگ بند کرنے کی اپیل کرتاہوں“۔روس کے یوکرین پر حملے کی شروعات کے بعد محض42دنوں کے وقت میں 100سے زائد صحت پر حملوں کا نشان پار کیاگیاہے۔ ہیلت ایجنسی نے کہاکہ ”اس تشددکا اثر نہ صرف فوری طور پر موت اور زخمیوں کی تعداد میں ہے۔

بلکہ یوکرین کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے نتائج میں بھی طویل مدتی ہے“۔اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ یہ ملک کی صحت سے متعلق اصلاحات او رصحت کی عالمی کوریج کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لئے ایک بڑادھچکا ہے‘ اس مقصد کے لئے اس نے جنگ شروع ہونے سے پہلے ایک اہم پیش رفت کی تھی۔

یوکرین بھی ویکسین سے ماخوذ پولیس کے دومعاملات اورحالیہ دسمبر میں پچھلے سال ملک کے مغرب کے حصہ سے سامنے ائے تھے۔ نیچر نے رپورٹ کیاہے کہ پولیووائرس کو 19صحت مندر رابطوں سے الگ تھلگ کیاگیاہے۔

اب جبکہ یہ حملہ کیاگیا ہے جس کی وجہہ سے لوگ بے گھر ہورہے ہیں اورطبی خدمات متاثر ہورہی ہی‘ ایچ ائی وی‘ تپ دق‘ اورکویڈ19جیسے وبائی امراض یوکرین میں پھیل رہے ہیں۔

روس کے ساتھ جاری تنازعہ کی وجہہ سے یکم فبروری کو شروع ہونے والی تین ہفتوں کی مہم کو روک دیاگیا ہے جس کے تحت 140,000کے قریب بچوں کوٹیکہ دیاجانا چاہئے تھا‘ اس کی وجہہ سے پولیس نگرانی بھی متاثرہوئی ہے‘ شائد اسی وجہہ سے یہ وائرس بغیر کسی شناخت کے تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے‘ جنیوا نژا د گلوبال پولیس ایرڈیکیشن انیٹیٹو نے یہ انتباہ دیاہے۔

یوکرین میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر جرنو ہیباچت نے وضاحت کی ہے کہ ”یوکرین بھر میں 1000صحت کی سہولتیں تنازعات والے علاقوں یا زیر کنٹرول کے متبادل علاقوں کے قریب میں ہیں“۔