یوکرین پر روس کے تازہ حملے ‘ 5 افراد ہلاک، 27 زخمی

   

کیف :روس کے یوکرین کے کئی علاقوں میں حملوں کے دوران 5 افراد ہلاک ہوگئے، اہم تنصیبات اور رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔دنیپرو میں روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔یوکرینی حکام کے مطابق دنیپرو، خارکیف اور لویو میں روس نے میزائل حملے کیے ہیں۔دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے رہائشی عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔عمارت کے ملبے سے 15 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے، خارکیف اور لویو میں روسی میزائل حملوں میں حساس انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔دارالحکومت کیف میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف اور میکولائیو علاقے کے رہائشیوں کو ہفتہ کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔یوکرینی اشاعت زارکالو نیدیلی نے اطلاع دی ہے کہ کیف کے علاقے کے بوچا شہر اور کئی حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یوکرین کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی وزارت کے فضائی حملوں کے اعداد و شمار کے مطابق، یوکرین کے زیر کنٹرول زاپوریزیا علاقے کے حصوں پر ہفتے کی صبح فضائی حملوں کی وارننگ کے بعد حملہ کیا گیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس وقت ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو 100 فیصد تک بحال کرنا تقریباً ناممکن ہے ، جس کے نتیجے میں بیشتر شہروں میں بجلی کی کٹوتی کرنی پڑ رہی ہے ۔ کیف کو جنتی بجلی کی ضرورت ہے ، اس کا 60 فیصد بجلی مل رہی ہے ۔