یوکرین کی صورتحال پر غور وخوض کے لیے سلامتی امور کی کابینی کمیٹی کا اجلاس

   

یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے بعد تیزی سے بدلتی عالمی سیاست اور وہاں پھنسے بھارتی طلبہ کو واپس لانے کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے کل شام مرکزی کابینہ کی دفاعی امور کی کمیٹی کا اجلاس ہوا وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، پٹرولیم، قدرتی گیس، شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام بھی موجود تھے…