یوکرین کے سہولیت فراہم کرنے والی عمارت کو تباہ کرنے کے لئے روس نے کالیبر میزال داغا

,

   

ماسکو۔ روسی وزرات دفاع نے یہ کہاکہ کالیبر کے ساتھ روسی مصلح دستوں نے نقصان زدہ یوکرین کی مصلح گاڑیوں کی مرمت کے ایک ورک شاپ کو تباہ کردیاہے۔ آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہاگیاہے کہ ”مارچ19کی شام اور مارچ20کی صبح طویل فاصلے سے وار کرنے والے ہتھیاروں سے یوکرین کے ملٹری انفرسٹکچر سہولیات کو نشانہ بنایاگیاہے۔

سیاہ سمندر کے پانی سے کالیبر سمندری نژاد کروز میزائیل کے ذریعہ فوجی اپریشنوں میں تباہ ہونے والے مصلح یوکرین کی گاڑیوں کی مرمت کے ایک ورک شاپ کو تباہ کردیاہے“۔

اسی وقت میں کالیبر میزائیلوں کے ذریعہ مائیکولائیو علاقہ کے کونسٹیننوکا گاؤں کے قریب تیل اور لیوبریکنٹ کے بڑے ذخیرہ کو نشانہ بناکر تباہ کردیاگیاہے۔

مذکورہ 3ایم 54کالیبر جس کو3ایم 54۔1کالیبر بھی کیاجاتا ہے روس کے کروز میزائیل کی فیملی کاحصہ ہے جس کو ناواٹور ڈیزائن بیورو نے تیار کیاہے۔ اسکو سمندری جہاز‘ سب مرائین اور ہوا کے ذریعہ بھی داغا جاسکتا ہے اور یہ مخالف سمندری جہاز‘ مخالف سب مرائن اور زمین کے ذریعہ حملے میں بھی استعمال کیاجاتا ہے۔

اس سے قبل امریکی عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس نے یوکرین میں حملے کے دوران ڈاگیر ہائپر سونیک میزائیلوں کا استعمال کیاہے۔

یہ ایک نئی راکٹ کے طور پرجانا جاتاہے جس کی رفتار فی گھنٹہ عام طور پر 6,000کیلومیٹرہوتی ہے جو اس کی رفتار کی آواز سے پانچ گنا تیز ہے۔

اس میں پائی جانے والے عنصر کی وجہہ سے راڈار کے ذریعہ اس کو پتہ چلانا مشکل ہوجاتا ہے۔