یوکے پب میں کرسمس کی رات فائیرنگ میں تین زخمی او رایک عورت ہلاک

,

   

وہیں تین مردوں کااسپتال میں گولی سے لگے زخموں کا اعلان کیاجارہا ہے اور پولیس کے مطابق اس واقعہ میں دیگر کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔


لندن۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روزکرسمس کی شاہ لیور پول یوکے کے قریب ایک پب میں پیش ائے فائرینگ کے واقعہ میں ایک خاتون کی موت او ردیگر تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق مذکورہ واقعہ لیور پول کے ویلاسی گاؤں کے قریب لائٹ ہاوز نامی پب میں ہفتہ کی نصف شب سے قبل یہ واقعہ پیش آیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائیرنگ ”نوجوانوں سے بھرے حال“ میں پیش ائی ہے۔ جرم انجام دینے کے بعد نامعلوم بندوق بردار موقع سے فرارہوگیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تلاش کررہی ہے۔

وہیں تین مردوں کااسپتال میں گولی سے لگے زخموں کا اعلان کیاجارہا ہے اور پولیس کے مطابق اس واقعہ میں دیگر کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔چیف کانسٹبل سارینا کینڈی اور علاقہ کے رکن پارلیمنٹ ڈیم انجیلا ایگل نے واقعہ کو ”قابل نفرت“ قراردیاہے۔

لائٹ ہاوز پب نے ایک بیان میں کہاکہ ”ہم پوری طرح صدمہ میں ہیں اور یہ سانحہ ہماری سونچ کے باہر ہے“۔ مذکورہ پب نے کہاکہ ہم نے پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کردئے ہیں اور ہر ایک زد میں آنے والے کی ہم مدد کریں گے۔