یوگنڈہ کے اسکول میں آگ لگنے سے 11افراد ہلاک

   

کمپالا : یوگنڈہ میں بینائی سے محروم بچوں کیاسکول میں آگ لگنے کے واقعہ میں 11افراد ہلاک ہوگئے۔ یوگنڈہ پولیس کا کہناہے کہ دارالحکومت کمپالا کے قریب واقع اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔ واقعہ میں ہلاک تمام 11 افراد اسکول میں آگ لگنے سے ہلاک ہوئے جبکہ آگ سے جھلسنے والے6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ بینائی سے محروم بچوں کے اسکول میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال نامعلوم ہے۔