بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کریں گے، پولیس کے سخت ترین سیکوریٹی انتظامات
حیدرآباد ۔ 2 جولائی (سیاست نیوز) اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اتوار 3 جولائی کو چارمینار کے دامن میں واقع بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کریں گے۔ پہلے طئے شدہ پروگرام کے تحت وہ آج ہی چارمینار کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم بی جے پی کے قومی اجلاس کے پیش نظر انہیں اتوار کو دورہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آج سے حیدرآباد میں بی جے پی کا قومی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ بی جے پی کے کئی سرکردہ قائدین بھاگیہ لکشمی مندر کا درشن کرنے کیلئے چارمینار پہنچ رہے ہیں۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے انتخابات کے دوران انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے حیدرآباد پہنچنے والے یوگی ادتیہ ناتھ بھاگیہ لکشمی مندر کی پوجا کرنے والے تھے تاہم جب انتخابی مصروفیات کے باعث ممکن نہیں ہوپایا ہے۔ وہ اتوار کو چارمینار کا دورہ کریں گے۔ پولیس کی جانب سے چارمینار کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ چارمینار کے پاس ٹی آر ایس کے قائیدن بائیک ریالی منظم کرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا۔ لا اینڈ آرڈر پر قابو پانے کیلئے مرکزی فورسیس کی خدمات سے استفادہ کرنے کے علاوہ حیدرآباد سٹی آرم ریزرو، ریاپڈ ایکشن فورس، ساوتھ زون ٹاسک فورس، مفتی کرائم پارٹی تلنگانہ پولیس بالٹین کے ذریعہ سیکوریٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جس کی ڈی سی پی ساوتھ زون چینیا نگرانی کررہے ہیں۔ن