یوگی متاثرہ خاندان کیلئے انصاف کو یقینی بنائیں : مایاوتی

   

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو اپوزیشن پر فرقہ وارانہ فساد کرانے کی سازش رچنے کی الزام لگانے کے بجائے ہاتھرس متاثرہ کے کنبے کو انصاف دلانے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شریمتی مایاوتی نے منگل کو یہاں اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ہاتھر واقعہ کی آڑ میں یو پی حکومت کی جانب سے ترقی کو متاثرہ کرنے کے لئے ذات و فرقہ وارانہ فساد کرنے کی سازش کرنے کا اپوزیشن پر لگایا گیا الزام مبنی بر حقیقت ہے یا محض ایک انتخابی سازش ہے یہ وقت بتائے گا۔ مگر عوام کا مطالبہ ہے کہ ہاتھر واقعہ کے متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے پر حکومت توجہ مرکوز کرے تو بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا ‘ویسے ہاتھرس واقعہ کے سلسلے میں متاثرہ کنبے کے ساتھ جس قسم کا غلط اور غیر انسانی سلوک کیا گیا اس سے پورے ملک میں کافی غم وغصہ ہے ۔ حکومت اب بھی غلطی بہتر کرے اور متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کے لئے سنجیدہ ہوبصورت دیگر سخت جرائم کو روک پانا مشکل ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ پولیس نے ہاتھرس واقعہ کے آڑ میں فرقہ وارانہ فساد کرانے کی کوشش میں 19مقدمے درج کئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔