یوگی نے رام مندر کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی شروعات کی۔

,

   

ایودھیا۔رام مندر کی تعمیر کے اگلے مرحلے کا چہارشنبہ کے روز سنگ بنیاد رکھتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے اس کو ملک کے اتحاد کی ایک نشانی اور حملہ آوروں کے خلاف ہندوستان کی جیت قراردیا ہے۔

بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعدرام مندر کی تعمیر کا افتتاح وزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھوں اگست2020میں عمل میں آیاتھا۔مرکزی مندر کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی شروعات کے لئے چہارشنبہ کے روز ”شیلا پوجن“ کا ایتمام کیاگیاتھا‘ اس کے لئے ایک مقام کا پہلے ہی تعین کرلیاگیاہے۔

مندر کی عمارت کے اس کے حصہ کی تعمیر توقع کی جارہی ہے کہ 2024لوک سبھا انتخابات سے چند ماہ قبل تعمیرکرلی جائے گی اوراس کو عوام کے کھول دیاجائے گا۔ادتیہ ناتھ نے رام مندر ٹرسٹ کے عہدیداروں او رڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریا کی موجودگی میں منتروں کو پڑھتے ہوئے سنگ بنیاد رکھا ہے۔۔

انہوں نے تقریب میں کہاکہ ”حملہ آواروں کے خلاف یہ ہندوستان کی جیت ہے“ اس کوہر ہندوستانی کے لئے ایک شاندار لمحہ قراردیا ہے۔ بابری مسجد کو 1992میں دائیں بازو کار سیکووں نے شہید کردیاتھا‘ ان کا دعوی ہے کہ یہاں پر ایک مند رتھا جو بھگوان رام کی جائے پیدائش پر تعمیر کی گئی تھی‘ مگر اس کو ہندوستان میں مغل بادشاہ بابر کی احکامات پر منہدم کردیاگیاتھا۔

ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ”عوام کے عقیدے کی نشانی یہ مندر رہے گی۔یہ ایک راشٹریہ مندر ہوگی“۔یوگی نے کہاکہ ”مذکورہ 500سالہ قدیم درد‘ جس کی وجہہ سے بھگت متاثرہورہے تھے وہ ختم ہوگیاہے او ررام مندر کی تعمیر کے لئے ایک خصوصی دن قراردیاہے۔

چیف منسٹر نے کہاکہ ہندوستان کی آستھا پرحملہ کیاگیاتھا‘ اب وہ ختم ہوگیا اور ہندوستان کی جیت ہوگئی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”ایک مرتبہ پھر ستیہ مئے وجیتے کا نعرہ اپنی حقیقت ثابت کیاہے“اور مزیدکہاکہ یہ ”جیت“ دھرما‘ سچائی او رانصاف کے راستح پر چل کر حاصل کی گئی ہے۔