مرزا پور۔ چیف منسٹراتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے سرکاری پرائمری اسکول میں طلبہ کو دوپہر کے کھانے میں سربراہ کئے جانے والی روٹی نمک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔
مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ قصور وار پائے جانے والوں کو واقعہ پر سخت سزا دی جائے گی۔ ستیش دیوڈی بنیادی تعلیم کے نئے وزیر نے رپورٹرس سے کہاکہ انہوں نے پہلے ہی معاملے کی جانکاری ملنے کے فوری ساتھ ہی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
درایں اثناء کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے واقعہ پر ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔جمعہ کے روز انہوں نے کہاکہ طلبہ کے تئیں حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”مرزا پور میں طلبہ کو دوپہر کے کھانے میں روٹی او رنمک سربراہ کیاگیاہے۔یہ ریاست اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے امور ہیں۔
سہولتیں جو حکومت فراہم کرتی ہے وہ کمزور ہوگئیں ہیں اور بچوں کے متعلق رویہ قابل مذمت ہے“۔
مرزا پورا ضلع مجسٹریٹ انوراگ پٹیل نے کہاکہ ”ہم نے ذمہ دار ٹیچر کوبرطرف کردیا ہے اور تحقیقات کی شروعات کردی گئی ہے۔ یہ بڑی غلطی ہے۔
طلبہ کو روٹی کے ساتھ نمک اس لئے دیاگیاتھا کیونکہ ترکاری دستیاب نہیں تھی“