یوگی کا بلڈوزر نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر انسانی بھی: چودھری

   

رامپور : راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) صدر جینت چودھری نے اترپردیش میں یوگی حکومت پر قانونی چارہ جوئی کے بغیر چلائے جارہے بلڈوزر کو نہ صرف غیر انسانی بلکہ غیر قانونی قرار دیا ہے۔ جینت نے چہارشنبہ کو یہاں مقامی ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ یوگی حکومت کا بلڈوزر نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ غیر انسانی بھی ہے ۔ کیونکہ کسی مجرم کو بھی سسٹم کے تحت شنوائی کا حق ہے ۔ایس پی صدر اکھلیش یادو سے اعظم کنبے کی ناراضگی کے سوال پر جینت نے کہا کہ ان کی اعظم کنبے سے بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی ہے ۔ وہ سسٹم سے ناراض ہیں۔ حالانکہ اس ضمن میں میرے لئے صفائی دینے کا کوئی مطلب نہیں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ تمام مجرمانہ معاملوں میں ان دنوں جیل میں قید اعظم خان عدالتی جانچ کا سامنا کررہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں اعظم خود رامپور صدر سے اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم خان رامپور ضلع کی سوار سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن کے بعد اعظم خان نے رامپور پارلیمانی سیٹ کی رکنیت سے استعفی دے کر ایم ایل اے بنے رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس درمیان اے آئی ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کی جانب سے اعظم خان کو ان کی پارٹی میں شامل ہونے کے دعوت نامے پر جینت نے کہا کہ میں مناسب نہیں سمجھتا ہوں کہ اس مسئلے پر کچھ بولوں انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی اور بے روزگار کے مسائل کی مخالفت میں سڑکوں پر آئیں۔