یوگی کا دورہ انجینئرس کو احکامات‘ آوارہ میویشوں کو باندھ کر رکھیں۔ ویڈیو

,

   

اترپردیش حکومت کسی نہ کسی وجہہ سے ائے دن سرخیوں میں ہے۔ سوشیل میڈیا پر اب یوگی ادتیہ ناتھ کی یوپی حکومت کے وہ ارڈر وائیرل ہورہا ہے جس میں پی ڈبلیوڈی کے انجینئر س سے کہاگیا ہے کہ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے مرزا پور دورے کے موقع پر آوارہ میویشیوں جس میں گائے اور بیل شامل ہیں انہیں رسیوں سے باندھ کر رکھا جائے۔

مگر سوشیل میڈیا پر اس ارڈر کا مذاق اڑائے جانے کے بعد حکومت نے اپنے احکامات واپس لے لئے۔دراصل یوگی گنگا یاترا پروگرام کے تحت مرزا پور پہنچنے والے تھے جس کے پیش نظر پی ڈبلیوڈی کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 22کیلومیٹر کی سڑک پر

رسیوں کے ساتھ اکٹھارہیں تاکہ وہ بتائی گئی سڑکوں پر آوارہ میویشیوں کو مذکورہ رسیوں سے باندھیں۔

احکامات کا مقصد بھی واضح کیاگیاتھا کہ اس سے چیف منسٹر کے قافلے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

پیش ہے ویڈیو اور اس کی تفصیلات ضرور دیکھی

YouTube video