یو اے ای درہم کے مقابل روپیہ کی قدر میں کمی

   

نئی دہلی: روس ۔یوکرین جنگ سے خام تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب ہندوستانی روپیہ یو اے ای درہم کے مقابل گھٹ گیا ہے۔ موجودہ طور پر درہم کے مقابل ہندوستان کا ایکسچینج ریٹ 20.91 ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تارکین وطن الجھن میں مبتلا ہیں کہ وطن کو پیسہ بھیجیں یا کچھ انتظار کیا جائے۔ فی ڈالرتقریباً 77 روپئے ہوچکا ہے۔