یو اے ای میں سال نو پر عام تعطیل

   

دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ سال نو کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل ہوگی۔ وزراء کونسل کے منظورہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پرسرکاری اورنجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے۔ سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا آغاز کیا جائے گا جبکہ یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ وزارت کی جانب سے اماراتی شہریوں اورغیرملکیوں کو نئے سال کی پیشگی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔