یو اے ای کی متعدد ریاستوں میں بارش

   

دبئی،4فروری (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارش اور گرد و غبار کا سلسلہ جاری ہے ، دبئی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گلوبل ولیج ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔شارجہ میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے شہری اپنے مکانات میں محصور ہوگئے جبکہ عجمان اور ابوظہبی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، دبئی کے بھی متعدد علاقوں کو گرد آلود ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا، جس کی وجہ سے متعدد اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی۔