مظفر نگر ۔ /29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو جہیز کے سلسلے میں طلاق ثلاثہ دی تھی ۔ شمع پروین نے الزام عائد کیا کہ وہ منگل کے دن اپنے مائیکے پہونچ گئی ۔ اس کے شوہر طارق خان اس کے دو بھائیوں اور چچا اس کو جہیز کیلئے ہراساں کرتے رہے تھے ۔ جب ان کے مطالبات کی تکمیل نہیں ہوئی تو طارق خاں نے طلاق ثلاثہ دیدی ۔ پولیس عہدیدار نے ان کے خلاف اور تین ارکان خاندان کے خلاف قانون تحفظ ازدواجی حقوق برائے مسلم خواتین 2019 ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔