کلکتہ۔ ایک طرف مرکزی حکومت ممتا بنرجی کے ساتھ دھرنا دینے والے پانچ افسروں کے خلاف کاروائی کے متعلق غور کررہی ہے ‘ دوسری طرف اسے کھولا چیالنج بھی مل رہا ہے۔بتایاجارہا ہے کہ افسروں کو ملے میڈل بھی واپس لئے جاسکتے ہیں۔
ایسے میں جمعہ کے روز ممتا بنرجی نے دوٹوک انداز میں کہہ دیا کہ اگر افسروں کو میڈل واپس لیاگیاتو وہ انہیں راجیہ کا باوقار ’بنگ وبھوشن‘ کے اعزازسے نوازیں گی۔ممتا بنرجی نے کہاکہ مودی کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ پیسوں کے بل بوتے پر وہ اس ملک کے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
یہ دیش کی بدقسمتی ہے۔مودی اتنے ہی اچھے ہیں تو آر بی ائی سے سی بی ائی تک لوگ انہیں چھوڑ کر کیوں جارہے ہیں۔
میں نے ہمیشہ ’ ماں ‘ مٹی اور انسان ‘ کا ہمیشہ احترام کیاہے۔ آپ ’ مودی بابو کہتے ہیں‘ مجھے تو اس آدمی بات کرتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ یہ مودی بابو نہیں ’’ موڈی‘‘ بابو ہے۔
یہ جان لیں مجھ سے الجھنے کے بعد جنگ میں ہی جیتی ہوں۔ الیکشن آتے ہی یہ’ چائے والا بن جاتے ہیں‘ الیکشن کے بعد یہ رافائیل والا بن جاتے ہیں‘‘