۔۔359 ٹی ایس آر ٹی سی کے کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے آج احکام جاری کئے اور ٹی ایس آر ٹی سی کے 359 کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل باقاعدہ کرنے کا حکم دیا ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے جاری کردہ احکام کے مطابق 296 کنٹراکٹ ڈرائیورس اور 63 کنٹراکٹ کنڈکٹرس کو مستقل کیا جارہا ہے ۔ جنہوں نے ریگولرائزیشن کی تاریخ سے 240 کام کے دن مکمل کیے ہیں ۔۔