۔18 سال کے بعد راکیش اوم پرکاش امیتابھ کے ساتھ پھر فلم بنانے جارہے ہیں

   

18 سال پہلے سال 2001 میں راکیش اوم پرکاش مہرہ نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’عکس‘‘ بنائی تھی اب دونوں ایک بار پھر سے ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اس فلم کی کہانی آج سے 50 سال پہلے کی ہے۔ اس کا ٹائٹل ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کے علاوہ راکیش کے پاس دو اور اسکرپٹس ہیں جنہیں وہ بگ بی کو سنا رہے ہیں۔ ایک اور فلم کا بیک ڈراپ دوارکا کا ہے۔ یہ مشہور کتاب ’’دا لاسٹ سٹی آف دوارکا‘‘ کا روپ ہے۔ یہ کہانی بھی امیتابھ بچن کو پسند آئی ہے اور وہ اس میں مرکزی کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ فلم کا سفر دوارکا سے ہوتا ہوا پوری دنیا میں جاتا ہے۔ راکیش ان دنوں فرحان اختر کیساتھ فلم طوفان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس فلم کے بعد وہ امیتابھ بچن کے ساتھ وہ ان میں سے کسی ایک پراجکٹ پر اسوسی ایٹ ہو جائیں گے۔ ان سے میرا رشتہ نوے کے دہے سے ہے۔ عکس سے کئی برس پہلے سے 1998 میں ، میں نے ان کے ساتھ ایک ایڈ فلم اور میوزک ویڈیو شوٹ کیا تھا۔