نئی دہلی 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری طور پر سال 2019 کے دوران بیرونی زر مبادلہ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں جملہ 1,807 این جی اوز کے رجسٹریشن کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ انہیں بیرونی ممالک سے فنڈز حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان این جی اوز نے قوانین کی خلاف ورزیاں کی تھیں۔