۔25 فبروری سے سہ روزہ آئی ٹی ہینڈ لوم میلہ

   

حیدرآباد 19 فبروری ( آئی این این ) فیسیلٹیز مینجمنٹ کونسل ( ایف ایم سی ) کی جانب سے تلنگنہ حکومت کے محکمہ آئی ٹی و ای اینڈ سی کے تعاون سے سہ روزہ آئی ٹی ہینڈ لوم میلہ 25 تا 27 فبروری فیونکس ارینا ہائی ٹیک سٹی میں منعقد ہوگا ۔ اس میلہ کا 25 فبروری کی صبح آغاز ہوگا اور اس میں گدوال ‘ پوچم پلی ‘ سدی پیٹ ‘ اکٹ پٹو ساڑیوں ‘ ہینڈ لوم اشیا ‘ ہینڈ لوم کرتوں اور دوسری اشیا کو شامل کیا جائیگا ۔ یہ میلہ ریاست میں منعقد ہونے والے آئی ٹی ہینڈ لوم میلوں کی سیریز میں سے ایک ہے ۔ ان کا مقصد ہینڈ لوم کے کاز کو آگے بڑھانا اور آئی ٹی شعبہ کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ بھی ہینڈ لوم اشیا کا استعمال کریں۔