۔44 بین الاقوامی کمپنیوں کو ریجنل دفاتر کھولنے کا لائسنس جاری

   

ریاض : دنیا کی 44 بین الاقوامی کمپنیوں کو سعودی عرب میں ریجنل دفاتر کھولنے کا اجازت نامہ جاری ہوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت سرمایہ کاری نے مذکورہ کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ریاض میں منعقد فیوچر انویسٹمنٹ فورم کے تحت مذکورہ کمپنیوں کے نمائندوں کی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح کے ساتھ ملاقات رکھی گئی ہے جس کے دوران انہیں لائسنس جاری ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ اقدام بیرون سرمایہ کاری کو ملک میں لانے اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ملک میں ریجنل دفاتر کھولنے کے تحت کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کمپنیوں کا ریجنل دفتر ملک کے قوانین کے ماتحت کام کرے گا اور یہ مشرق وسطی سمیت شمال افریقہ کی مارکیٹ کے لیے ہوگا۔اس موقع پر وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے کہا ہے کہ ’مجھے انتہائی خوشی ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کو آج ریجنل دفاتر کھولنے کا اجازت نامہ جاری ہوا ہے‘۔’سعودی عرب وڑن 2030 کے تحت بیرونی سرمایہ کاروں کووسیع تر سہولتوں کے علاوہ بے شمار مواقع فراہم کر رہا ہے‘۔