۔500مربع گز کے مکانات کا راہول کاوعدہ ، سونیا گاندھی کومکتوب

   

ممبئی ۔28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر ملند دیورا نے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے راہول گاندھی کے 2019ء انتخابات کے وعدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے ممبئی کے شہریوں کو 500اسکوائر مربع گز کے مکانات فراہم کرنے کی بات کہی تھی ، اس وعدے پر متاثرکن طریقہ سے کام نہیں ہورہا ہے ۔ ملند نے سونیا گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں مکانات کی فراہمی کیلئے ایک میکانزم تیار کریں ۔ مہاراشٹرا میں اس وقت شیوسینا ، کانگریس اور این سی پی کی متحدہ حکومت ہے اور ریاستی حکومت کو انتخابی وعدوں کے مطابق عوام کیساتھ کام کرنا ہے ۔ 24جنوری کو تحریر کردہ اپنے ایک خط میں ملند نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ مارچ 2019ء میں اُس وقت کے کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ایک انتخابی ریالی میں کہا تھا کہ 500اسکوائر مربع گز کے مکانات فراہم کئے جائیں گے اگر ان کی پارٹی مہاراشٹرا میں اقتدار پر آتی ہیں ۔اس وقت 269مربع گز کے مکانات سلم ری ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے تحت شہر میں فراہم کئے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں ملند نے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کیلئے میکانزم کا مطالبہ کیا ہے ۔