۔500 روپئے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں بھاری اضافہ

,

   

ممبئی 30 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک نے مطلع کیا کہ ملک میں سال 2018-19 میں 500 روپئے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں 121 فیصد اور 2000 روپئے کے جعلی نوٹوں کی تعداد میں 21.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ریزرو بینک نے کہا کہ 100 روپئے کی نقلی نوٹوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ 200 روپئے کی جعلی نوٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ کا پتہ چلا ہے ۔ حالانکہ یہ اضافہ معمولی ہے تاہم گذشتہ سال کی بہ نسبت یہ تعداد بڑھی ضرور ہے ۔