۔6 سال میں آپ نے کیا کیا ؟ کے سی آر سے وجئے شانتی کا سوال

,

   

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کی شعلہ بیان لیڈر وجئے شانتی نے جی ایچ ایم سی حدود میں ڈرینج میں گر کر 12 سالہ لڑکی کی موت کے سانحہ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ۔انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے سوال کیا کہ آخر آپ نے گزشتہ 6 سالہ حکمرانی کے دوران حیدرآباد کی ترقی کیلئے کیا کیا؟ عوام کو درپیش مسائل جوں کے توں ہیں ۔ تھوڑی سی بارش کے بعد لوگ بہہ کر موت کے منہ میں چلے جارہے ہیں۔ دونوں شہروں میں نالوں اور مین ہولوں میں گر کر مرنے والوں کی تعداد معلوم کی جائے تو یہ ریکارڈ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوسکتا ہے۔ کے سی آر ماضی میں آندھرا پردیش کے حکمرانوں پر تنقید کرتے تھے ، اب انہوں نے تلنگانہ کو حاصل کرلیا ہے ، لیکن تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے حیدرآباد کو عالمی شہروں کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔