۔6300 انڈینس کی 8 مارچ تک واپسی

   

نئی دہلی : یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے حکومت کی کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جنگ زدہ یوکرین کے ہمسایہ ممالک کیلئے 8 مارچ تک 31 پروازیں چلائی جائیں گی اور یوکرین میں پھنسے 6300 سے زیادہ ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ آپریشن گنگا کے تحت یہ پروازیں ایرانڈیا، ایرانڈین ایکسپریس، انڈیگو، اسپائس جیٹ اور انڈین ایرپورٹس کے ذریعہ چلائی جائیں گی۔ اس کی شروعات 2 مارچ کو رومانیہ کے بخارسٹ سے ہوگی اور وہاں سے 21 پروازیں اڑان بھریں گی جبکہ 4 پروازیں ہنگری کے بڈاپسٹ سے چلائی جائے گی۔