۔8 سالہ ویراٹ چندرا کو پردھان منتری بال پُرسکار ایوارڈ

   

حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 8 سالہ ویراٹ چندرا کو پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار 2022 سے نوازا گیا ہے۔ وہ کیلی منجارو کی پہاڑی چوٹی سر کرنے والے انتہائی کم عمر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ 8 سالہ ویراٹ چندرا نے افریقی پہاڑی چوٹی کو اپنے کوچ ٹی بھرت کے ہمراہ 6 مارچ 2021 کو سَر کیا تھا۔ حیدرآباد میں 75 دن کی ٹریننگ کے بعد یہ کامیابی ملی۔ ویراٹ نے پردھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے اس ایوارڈ پر فخر ہے۔ گذشتہ سال میں کیلی منجارو کی چوٹی سَر کرنے میں مصروف تھا۔ میرے تمام رشتہ داروں، دوست احباب اور ٹیچرس نے ایوارڈ کی مبارکباد دی ہے۔ کوچ کے مطابق ایک ماہ طویل ٹریننگ کے بعد انہیں چوٹی سَر کرنے کے کام میں مشغول کیا گیا۔ یہ کمسن لڑکا دنیا کی دیگر بلند چوٹیوں کو سَر کرنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ر