10 لاکھ روپئے رشوت لینے والا تحصیلدار گرفتار

   

حیدرآباد۔/13 فبروری، ( سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے ایک بدعنوان تحصیلدار کو گرفتار کرلیا جو ڈرائیور کے ذریعہ 10 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ شاہ میر پیٹ تحصیلدار ستیہ نارائنا کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے جال بچھاکر پکڑ لیا۔ ایک درخواست گذار رما تیشاگیری کی اراضی پر پٹہ دار پاس بک کی اجرائی کی کارروائی کرنے کیلئے 30 لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور گیارنٹی کے طور پر 20 لاکھ روپئے کا چیک 28 ڈسمبر 2023 کو حاصل کرلیا تھا۔ نقد رقم نہ دینے کی صورت میں کام نہ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ آج شکایت گذار نے تحصیلدار کے ڈرائیور بدری کو 10 لاکھ روپئے حوالے کئے اور اس دوران اے سی بی نے بدری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بدری نے اے سی بی کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے تحصیلدار کی ہدایت پر رقم لی تھی۔ اے سی بی نے 20 لاکھ روپئے کا چیک بھی تحصیلدار کے قبضہ سے ضبط کرلیا اور دونوں کو اے سی بی عدالت میں پیش کردیا۔ع