ہجرت کرنے والے پرندوں اور رہائشی پرندوں کے مشاہدہ کا بہترین وقت
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دنیا بھر میں 10 مئی کو ہجرت کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ 10 مئی کو ہندوستان بھی برڈ ڈے (Bird Day) منارہا ہے ۔ جو ہر سال مئی کا دوسرا ہفتہ ہوتا ہے ۔ ان پرندوں کیلئے جو ہندوستان میں پائے جاتے ہیں برڈ ڈے مناتے ہیں اور جو دیگر ممالک کو ہجرت نہیں کرتے ۔ گرمیوں میں ان میں بہت سے رہائشی پرندے زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں کیوں کہ یہ موسم ان کی افزائش کا موسم ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی آواز بھی بلند ہوجاتی ہے جو شہری علاقوں میں عوام کو سنائی دیتی ہے ۔ پرندوں سے محبت کرنے والے افراد نے بتایا کہ موسم گرما میں پرندوں کا مشاہدہ کرنے کا بہترین وقت ہے کیوں کہ یہ موسم گرما میں زیادہ تعداد میں دکھائی دیتے ہیں اور آواز کرتے نظر آتے ہیں ۔ تلنگانہ میں ایشین کوئل ، انڈین پٹا ، گرے بیلڈ کوکو ، کامن ہاک کوکو اور ہندوستانی کوکو زیادہ نظر آتے ہیں ۔ یہ پرندے گرمیوں کے موسم میں اپنی منفرد آواز اور رویے سے جانے جاتے ہیں ۔ ہر پرندے کی اپنی خصوصیت ہے ۔ مقامی پرندوں کا تازہ ترین ڈاٹا 10 مئی کو اس کے مشاہدہ کے بعد جاری کیا جائے گا ۔۔ ش