میلبورن۔ تجربہ کار آسٹریلیائی بائیں ہاتھ کے اوپنر ڈیوڈ وارنرکا خیال ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایم سی جی میں ان کی ڈبل سنچری، اپنے 100 ویں ٹسٹ میچ میں آئی ہے جس نے ان کی تقریباً تین سال کی خشک سالی کو بھی توڑ دیا اور یہ اننگزکھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں بہترین ہے ۔ وارنر انگلینڈ کے جو روٹ کے بعد صرف دوسرے کرکٹر بن گئے جنہوں نے اپنے 100ویں ٹسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 255 گیندوں پر 200 رنز بناکر ڈبل سنچری اسکور کی، جس میں 16 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ اپنی شاندار اننگز کے دوران وہ 8000 ٹسٹ رنزکا ہندسہ عبور کرنے والے آٹھویں آسٹریلیائی کرکٹر بھی بن گئے۔اس ریکارڈ اننگز پر وارنر نے کہا کہ میں دوسرے دن جو اننگز ہوئی وہ بہترین اننگز ہے لیکن وہاں تک رسائی میں بہت زیادہ دباو تھا حالانکہ میں عام طور پر دباؤ محسوس نہیں کرتا، میں گھبراتا نہیں۔وارنر نے جنوری 2020 کے بعد سے کوئی ٹسٹ سنچری نہیں بنائی تھی اور جاری گھریلو موسم گرما میں، انہوں نے ایم سی جی ٹسٹ آنے تک ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف چھ اننگز میں 5، 48، 21، 28، 0 اور 3 کے اسکوردرج کیے تھے۔