اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر کالے دھن کا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں اب تک 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی، شراب، منشیات اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔ یہ ان ریاستوں میں 2017 کے انتخابات سے تین گنا زیادہ ہے۔ اتراکھنڈ، گوا اور پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں یوپی میں بھی چار مرحلوں میں ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ منی پور میں بھی دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ قبضے پنجاب سے ہوئے ہیں۔ اتر پردیش میں کل 307.92 کروڑ روپے کی نقدی شراب اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں، جن میں 91.30 کروڑ روپے نقد، تقریباً 54 کروڑ روپے کی 20 لاکھ لیٹر شراب، جب کہ پنجاب میں اب تک 33.79 کروڑ روپے نقد، 36.79 کروڑ مالیت کی 60 لاکھ لیٹر شراب، 143 کروڑ روپے کی منشیات، 510.91 روپے کی نقدی اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔