11 دنوں میں بینکوں کو 8 تعطیلات

   

نئی دہلی: تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ ایسے میں بینکوں کی تعطیل بھی خوب ہونے والی ہے۔ اکتوبر ماہ ختم ہونے میں جو 11 دن بچے ہیں، ان میں سے ہی 8 دن تعطیل ہے۔ یعنی آنے والے 11 دنوں میں صرف تین دن ہی بینک کھلے رہیں گے۔ حالانکہ الگ الگ ریاستوں میں تعطیلات الگ الگ دن ہیں اس لیے تعطیلات میں کچھ کمی و بیشی بھی ہو سکتی ہے۔ حالانکہ اکتوبر ماہ میں تعطیلات کے دوران بینکوں کی آن لائن خدمات ہر دن کی طرح کام کرتی رہیں گی۔ یعنی آپ اپنا کام نمٹانے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔