۔2019 کے حجاج کرام کے ہوائی سفر و ایر پورٹ ٹیکس کی زائد رقم واپس کردی جائیگی

   

حیدرآباد۔ جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و جناب بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس ) ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ 2019 میں سفرمقدس کو گئے ہوئے حجاج کرام سے حکومت سعودی عرب کی جانب سے لی گئی زائد رقم جو ہوائی سفر و ایر پورٹ ٹیکس کے اخراجات شامل ہیں واپس کردی جائے گی۔ جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ حجاج کرام کی رقم اندرون پندرہ یوم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردی جائے گی۔ حجاج کرام پندرہ یوم کے بعد سنٹرل حج کمیٹی کی ویب سائیٹ
hajcommittee.gov.in
پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے نمبر 040-23298793 پر براہ راست دفتر کے اوقات میں ملاقات کرسکتے ہیں۔