شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   


حیدرآباد : بیوی کے کردار پر شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا۔ جن کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی۔ انسپکٹر پولیس رائے درگم پولیس مسٹر رویندر نے بتایا کہ محسن خان نے اپنی بیوی فرحانہ قریشی کا مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق محسن خان انجیا نگر گچی باؤلی میں رہتا تھا۔ اس خاندان کا تعلق ناندیڑ سے بتایا گیا ہے۔ میاں بیوی بھی ناندیڑ سے تھے جو یہاں انجیا نگر منتقل ہوگئے تھے۔ انسپکٹر پولیس کے مطابق فرحانہ قریشی کی یہ دوسری شادی تھی۔ خاتون پہلے سے طلاق شدہ تھی اور اس نے محسن خاں سے دوسری شادی کی تھی۔ محسن بیوی کے کردار پر شک و شبہ کرتا تھا۔ کل رات دونوں میں جھگڑا ہوا اور محسن چاقو سے حملہ کرتے ہوئے فرحانہ کا قتل کردیا۔ پولیس رائے درگ نے مقدمہ درج کرلیا ۔