تل ابیب : اسرائیلی فوج کی جانب سے 2015ء میں گرفتار کیا گیا 13 سالہ فلسطینی لڑکا احمد منصرہ اسرائیل کی قید سے آزاد ہو گیا۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے، اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 10 فلسطینیوں کی حالت خراب ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرئیل کی جانب سے رہا کیے گئے قیدی فلسطینیوں میں 2015ء میں گرفتار کیا گیا 13 سالہ لڑکا احمد منصرہ بھی شامل ہے جس کی عمر اب 23 سال ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والے قیدیوں کو ہاسپٹل منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ امن معاہدہ کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر پْرتشدد حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ پر گزشتہ روز اسرائیلی بم باری سے مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔