نرمل کیلئے سید ارجمند علی کا تقرر
حیدرآباد۔/6 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے ضلعی سطح پر نامزد عہدوں پر تقررات کا آغاز کردیا ہے۔13 اضلاع میں ضلع گرندھالیہ سمستھا صدورنشین کے تقررات عمل میں لائے گئے۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم ڈی وینکٹیشم نے علحدہ احکامات جاری کئے ہیں۔ نرمل گرندھالیہ سمستھا صدرنشین کے طور پر کانگریس لیڈر سید ارجمند علی کا تقرر کیا گیا۔ دیگر اضلاع کے گرندھالیہ سمستھا ضلع صدورنشین میں این ست نارائن گوڑ ( سرسلہ )، ایس ملیا ( کریم نگر )، ای مدھوسدن ریڈی ( رنگاریڈی ) ، جی گوردھن ( ونپرتی )، جی انجیا ( سنگاریڈی ) ، ایم چندرکانت ریڈی ( کاماریڈی ) ، سہاسنی ریڈی ( میدک )، وی وجئے کمار ( نارائن پیٹ)، جی راجندر ( ناگرکرنول )، ایس راج شیکھر ریڈی ( وقارآباد) ، ایم نرسمہا ریڈی ( محبوب نگر) اور این سرینواسلو ( گدوال ) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اضلاع کے انچارج وزراء نے حال میں چیف منسٹر سے ملاقات کرکے ضلعی سطح پر نامزد عہدوں پر تقررات کی سفارش کی تھی۔ ریاستی سطح پر تقریباً 40 مختلف کارپوریشنوں اور بورڈز پر صدورنشین کے تقررات کے بعد سے دیہی سطح پر پارٹی کے کچھ قائدین میں بے چینی دیکھی جارہی تھی۔ ریونت ریڈی نے ضلعی سطح پر نامزد عہدوں پر تقررات کے ذریعہ پارٹی قائدین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے۔1