ماسکو : روس نے 131 آسٹریلیائی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیائی حکومت نے کچھ روسی شہریوں پر سیاسی وجوہات کی بنا پر پابندیاں عائد کی تھیں اس کے جواب میں 131 آسٹریلیائی شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن میں فوجی حکام، کمپنیوں کے مینیجرز اور صحافی شامل ہیں جبکہ ان افراد کی فہرست بھی شائع کر دی گئی ہے۔