15 خانگی ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کیخلاف مقدمہ

   

حیدرآباد 13 جنوری (یواین آئی) قواعد کی خلاف ورزی کرکے چلائی جانے والی 15 خانگی ٹراویلس کی بسوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ شہر کے ایل بی نگرچنتل کنٹہ کے قریب آرٹی او حکام نے خانگی ٹراویلس کی بسوں کی جانچ کی اور قواعد کی خلاف ورزی پر ان گاڑیوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ان بسوں میں فائرسیفٹی قواعد پرعمل نہیں کیاجارہا تھا۔حکام نے انتباہ دیا کہ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافرین کی جانوں سے کھلواڑ پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ سنکرانتی تہوار منانے کیلئے حیدرآباد سے بڑی تعداد میں لوگ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے آبائی اضلاع جاتے ہیں جس کے پیش نظرمسافرین کی سلامتی کے لئے آرٹی او چوکس ہوگیا ہے ۔