حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) موسم گرما کی جلد آمد اور گرمی میں ہورہے اضافہ کے ساتھ محکمہ تعلیم نے 15 مارچ سے آدھے دن کے اسکولس کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاامتیاز مینجمنٹ تمام اسکولس کو تعلیمی سال کے آخری دن یعنی 23 اپریل تک آدھے دن کے اسکولس چلانا ہوگا۔ کلاسیس صبح 8 تا 12.30 بجے دن منعقد ہوں گے۔ گورنمنٹ اسکولس کے طلبہ کو کلاس ورک کے بعد دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ تاہم ایس ایس سی امتحانات کے لئے نامزد امتحانی مراکز اسکولس میں طلبہ کو پہلے دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا اور اس کے بعد کلاسیس دوپہر میں ہوں گے۔