حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) تقریباً 150 سالہ قدیم ہیریٹج عمارت جسے ٹینک بنڈ عبور کرتے ہوئے سکندرآباد میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے تعمیر کیا گیا تھا، کی عظمت رفتہ کو جلد ہی بحال کیا جائے گا کیونکہ محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کی جانب سے ٹینک بنڈ پولیس چیک پوسٹ کے مرمتی کام انجام دیتے ہوئے اس کی ماضی کی شان بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہری ترقی کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمار نے کل کہا کہ محکمہ کی جانب سے ٹینک بنڈ پولیس چیک پوسٹ کا معائنہ کیا جائے گا اور اس کی مرمت کے ذریعہ پہلے جیسا بنانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ شہر کے ایک آرکیٹکٹ اور ہیرٹیج جہدکار آصف علی خان نے جنہوں نے اسپیشل چیف سکریٹری پر زور دیا کہ اس ہیرٹیج عمارت کا جائزہ لیں تو نظرانداز کردہ حالت میں ہے، کہا کہ ٹینک بنڈ ختم ہونے کے مقام پر موجود یہ ہیرٹیج عمارت 150 سالہ قدیم ہے اور یہ اب بھی موجود ہے۔ اس ہیرٹیج عمارت کی موجودہ حالت خراب ہے۔ اب بھی یہ ایک چیک پوسٹ اور حیدرآبادی سٹی پولیس کا ایک پولیس اسٹیشن ہے۔ اس عمارت میں سامنے کے حصہ میں پتھر میں بنائے گئے تین خوبصورت کمانیں ہیں جنہیں نہایت مہارت کے ساتھ بنایا گیا۔ اس آرکیٹکٹ نے مزید کہا کہ اس عمارت کے سامنے کے حصہ کو فی الوقت ٹو وہیلر پارکنگ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ لکڑی کے بیم کے ساتھ اس کا مدراس میٹریلس چھت ٹکڑے ہونا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے اسیپشل چیف سکریٹری پر زور دیا کہ اس تاریخی، چھوٹی عمارت کے مرمتی کام جلد شروع کئے جائیں۔