کوہیر میں بی آر ایس قائدین کے اجلاس سے رکن اسمبلی مانک راؤ کا خطاب

کوہیر /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ دیوی پرساد انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد بی آر ایس پارٹی ، رام کرشنا ریڈی سابق زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین نے آج کوہیر منڈل کے موضع گڈگیارپلی ،سجاپور ، خانہ پور ، کتور میں پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں بی آر ایس پارٹی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر رکن ا سمبلی کے مانک راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی جھوٹے وعدوں کے ساتھ تلنگانہ کی عوام کو دھوکا دیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ 6 گیارنٹی اسکیمات میں صرف خواتین کو بس میں فری سہولت فراہم کی گئی جس میں خواتین میں جھگڑے پیش آرہے ہیں ۔ انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے بعد تلنگانہ کے حالات یکسر نظر انداز ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے صرف 4 ماہ کے عرصہ میں ہی تلنگانہ میں عوام کانگریس پارٹی کی حکمرانی سے بیزار ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے سب سے زیادہ دھوکا کسانوں کو دیا ہے ۔ آج غیر معلنہ برقی کٹوتی سے کسان پریشان ہیں ۔ 2 لاکھ روپئے 9 ڈسمبر 2023 کو معاف کرنے کا وعدہ پر بھی عمل ندارت ہے ۔ اس موقع پر سید اطہر احمد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے مسلمانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھاکر ووٹ حاصل کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا اتفاق ہے کہ آج ریاستی کابینہ میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ کے مسلمان کانگریس پارٹی کی ڈوغلی پالیسی سے اچھی طرح واقف ہوگئے ہیں ۔ آج آنے والے پارلیمانی انتخابات میں 13 مئی کو ضرور کانگریس پارٹی کو سبق سکھائیں گے ۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین اور دیگر موجود تھے ۔